مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی سپریم ملٹری کونسل نے تینوں مسلح افواج کے کمانڈر تبدیل کردئیے ہیں، فوجی قیادت کی تبدیلی کا فیصلہ ترک وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ترک وزیراعظم کی صدارت میں سپریم ملٹری کونسل کااجلاس ہو ا جس میں تینوں مسلح افواج بری بحری اور فضائیہ کے کمانڈروں کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں بری،بحری اور فضائیہ کے نئے کمانڈرز تعینات کئے گئے ہیں ۔ جنرل یاسر گولر فوج کے نئے کمانڈر مقررجبکہ جنرل حسن کوترک فضائیہ کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا، اسی طرح وائس ایڈمرل عدنان اوباک بحریہ کے نئے کمانڈر مقررکئے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ